کراچی (اسٹاف رپورٹر)زہریلےکھانے سے کمسن بھائیوں کی ہلاکت کی تحقیقاتی ٹیم کے رکن ایس ایس پی انوسٹی گیشن جنوبی زون طارق دھاریجو نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ سے لئے گئے کھانے کے نمونےاسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال، کلفٹن کے نجی اسپتال اور جناح اسپتال کو بھجوائے گئے ہیں پوسٹ مارٹم کے دوران محفوظ کیے گئے اعضاءکا کیمیائی تجزیہ بھی جناح اسپتال سے کرایا جا رہا ہے انھوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اورسیل شدہ ریسٹورنٹ سے حاصل نمونوں کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہی وجوہات کا تعین ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم میں پولیس سرجن کو بھی شامل کیا جائے کیوں کہ پورا کیس میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ہی منطقی انجام کو پہنچے گا اوررپوٹس میں طبی اصطلاحات کو ایک ڈاکٹرہی بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے ۔