پگڑی اچھالنے کے بجائے عمران کرپشن سامنے لائیں-شاہد خاقان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ باتیں کرنے اور پگڑی اچھالنے سے کام نہیں بنتا، عمران خان کرپشن سامنے لائیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آشیانہ کے بارے میں سب کو پتہ اس میں جان نہیں ہے، لیکن الزامات کے حوالے سے جوابات دے دیے ہیں، آئندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر سماعت ہو گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، شہباز شریف کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا، اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف رمضان شوگرملز کا کیس بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پرالزامات لگائیں، باتیں کرنے اور پگڑ ی اچھالنے سے کام نہیں بنتا کرپشن ہے تو سامنے لائیں، عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں کرپشن نظر آئے گی۔

Comments (0)
Add Comment