اسلام آباد(امت نیوز)عالمی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان میں امیر و غریب کے درمیان طبقاتی فرق ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔پاکستان میں پانی کی فراہمی، صحت و صفائی اور غربت کے عنوان سےبینک کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ80فیصد سے زائد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔سب سے زیادہ سنگین صورت حال بلوچستان کی ہے جہاں 62فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔سندھ میں 30پنجاب کی 13و خیبرپختون میں 15فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔غربت کی سب سے کم0.8فیصد شرح ضلع ایبٹ آباد میں ہے ۔ غربت سے سب سے زیادہ متاثرہ بلوچستان کا ضلع واشک ہے جہاں شرح غربت 72.5فیصد ہے۔پاکستان کے چھٹے امیر ترین شہر لاہور میں شرح غربت محض2 .9 فیصد ہے۔