کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ دیانت سکھر، کراچی کے چیف ایڈیٹر نجم الدین شیخ کے چھوٹے بھائی ضیاالدین شیخ کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس ان کے اہلخانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہے۔