کراچی(پ ر)امریکہ میں پابند سلاسل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔ عافیہ موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔