کراچی ( بزنس رپورٹر ) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے واٹرکمیشن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گلبرگ اورگلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی دکانوں، مکانوں اور تعمیرات منہدم کرکے سربمہرکردیں، جبکہ نارتھ کراچی میں واقع پروجیکٹ ’’پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈ شاپنگ سینٹر‘‘کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ اورہرقسم کی تشہیر، فروخت اورتعمیراتی کاموں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن افسران کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ انکے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موجود تھی۔ علاوہ ازیں ایس بی سی اے نے نارتھ کراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر ST-21،سیکٹر آئی 11-،نارتھ کراچی میں واقع پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ ’’پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر‘‘میں متعلقہ میسرز سٹی ٹریڈنگ اینڈکنٹریکٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پروجیکٹ کے این اوسی برائے تشہیر وفروخت کومنسوخ کردیئے اور ہرقسم کی تشہیروفروخت مہم اورتعمیراتی کاموں پرپابندی لگادی ہے، جبکہ عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین یا سرمایہ کاری کرنیوالےشہری اپنے نقصان کے خود ذمہ دارہونگے۔