لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کےصاحبزادے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کےماہ نورصابر کےساتھ نکاح کی تقریب گزشتہ رات لاہورکےگریژن گولف اینڈکنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔آرمی چیف کےبیٹےکانکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا،نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نےپڑھایا۔تقریب میں دولہے اور دولہن کےقریبی دوستوں اورعزیزوں نےشرکت کی۔شادی کی تقریب میں آرمی چیف نےمحفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نےبھی شرکت کی۔