اومنی کے بجلی گھر کیلئے سبسڈی کا فیصلہ آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ اومنی گروپ کے پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے نہ دینے کے بارے میں فیصلہ آج کرے گی ۔ صوبے کے 6نجی پاور پلانٹس میں سے 3اومنی گروپ کے ہیں اس ضمن میں باخبر ذرائع نے بتایا کہ کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری گندم کی قیمت اجرا کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ نجی پاور پلانٹس کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ صوبے کے نجی پاور پلانٹس کو زرتلافی کے لئے5سے 7برس تک سالانہ 2ارب روپے تک سبسڈی دینے کا اعلان کیاگیا تھا اور سبسڈی کی رقم جاری ہوچکی ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اومنی گروپ کے پاور پلانٹس کے لئے 30کروڑ کی سبسڈی جاری کرنے کا معاملہ ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا تھا کہ اومنی گروپ سے وابستہ کسی ادارےکو اجازت کے بغیر سبسڈی نہ دی جائے۔

Comments (0)
Add Comment