کراچی(اسٹا ف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60دکانیں مسمار کردیں ۔ انسداد تجاوزات عملہ گزشتہ 2 روز سے صدر ایمپریس مارکیٹ اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔پیر کے روز جہانگیر پارک کے اطراف 60دکانیں گرائی گئیں ،جبکہ قریب موجود 3منزلہ عمارت کو بھی آدھا مسمار کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آج بھی آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ 3منزلہ عمارت کو بھی مسمار کررہے ہیں ،جو کولڈ اسٹوریج کے طور پر استعمال ہورہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مسمار کی گئی عمارتوں کا ملبہ ایک دو روز میں اٹھا لیا جائے گا۔