کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز سے اربوں روپے کی چینی غائب ہونے سے متعلق مقدمے میں 16 درخواستوں پر علی کمال مجید اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے ۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکلین تعاون کے لیے تیار ہیں۔استدعا ہے کہ ان کی عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں۔احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 27 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔سماعت پر سابق وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔