عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment