امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کرنا آسان ہے-احسن رضا

لاہور(امت نیوز) آئی سی سی امپائر احسن رضا کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھ کر امپائرز کے فیصلوں پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے لیکن میچ کے پریشر کا اندازہ صرف میدان میں کھڑے امپائر کو ہی ہوسکتا ہے۔پاکستانی امپائر احسن رضا کا کہنا ہے کہ ہرامپائر کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا فیصلہ درست اور ریویو میں واپس نہ ہو۔ باہر بیٹھ کر امپائرز کے فیصلوں پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے، اندر میچ کے پریشر کا اندازہ صرف میدان میں کھڑے امپائر کو ہی ہوسکتا ہے، تماشائیوں کے شور میں چند سکینڈز میں فیصلہ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ وہ علیم ڈار کی طرح نام کمانے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز علیم ڈار کے ساتھ کیا تھا، وہ ہم سب کے لیے رول ماڈل ہیں۔ ان جیسا بننا تو ناممکن ہے تاہم کوشش ہوگی کہ جتنا اس شعبے میں پاکستان کا نام بلند کرسکوں۔

Comments (0)
Add Comment