عرفان آفریدی کا بالنگ ایکشن غیرقانونی قرار

دبئی(امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یوگینڈا کے آل رائونڈر عرفان آفریدی کا بائولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ اومان میں جاری آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ میں ڈنمارک کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران عرفان آفریدی کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائولنگ ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment