یوگنڈا(مانیٹرنگ ڈیسک ) افریقی ملک یوگنڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی یوگنڈا کے ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی جس سے ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ جھلس کر 11بچے ہلاک اور 40زخمی ہوگئے، ہلاک اورزخمیوں کی عمریں 15سے 16سال کے درمیان ہیں ۔ 10سے زائد بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے –