پڈعیدن میں 210سرکاری اسکول بند ہونے کا انکشاف

پڈعیدن (نمائندہ امت )پڈعیدن میں 210 سرکاری اسکول بند ہونے کا انکشاف،67 بند اسکول کو دوبارہ کھولا گیا،اجلاس میں گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اوورسائٹ کمیٹی کا اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا،جس میں ڈی او پرائمری اسکول کو بتایا کہ 64بند اسکولوں کو دوبارہ کھلوایا ہے جبکہ 210اسکول اب بھی بند ہیں اور 172 اساتذہ غیر حاضر ہیں ہمارے ضلع میں 501شیلٹر لیس اسکول ہیں ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ شیلٹر لیس اسکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment