کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے سال رواں کے 10 ماہ کے دوران 6لاکھ 84 ہزار 43 چالان کاٹ کر ڈرائیوروں کو 13 کروڑ 69 لاکھ 84 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کیا، جب کہ 39 ڈرائیورز کو تعزیرات پاکستان کی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔حالیہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران 28 ہزار 775 گاڑیوں کا چالان کاٹا گیا، جبکہ 1511 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ شہر میں 13 نومبر 2018کو ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 81 مقدمات درج کرتے ہوئے 3544 چالان کاٹے، جبکہ 6 لاکھ 42 ہزار 2 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ٹریفک پولیس سیکشن جنوبی میں 9 مقدمات، 386 چالان اور 66 ہزار 300کا جرمانہ بھی کیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس سیکشن میں 8 مقدمات، 471 چالان ، سینٹرل میں 13مقدمات، 579 چالان، ایک لاکھ 11 ہزار جرمانہ، ایسٹ میں 19مقدمات ، 371چالان ، 55ہزار 6سو50روپے جرمانہ ، کورنگی میں 4 مقدمات ، 332چالان ، 62ہزار 400روپے جرمانہ ، ویسٹ میں 10مقدمات ،822چالان ، ایک لاکھ 41ہزار 150روپے جرمانہ کیا گیا، جب کہ ملیر ٹریفک سیکشن پولیس نے 18مقدمات ، 583چالان کاٹے اور ایک لاکھ 24ہزار 900 کا جرمانہ کیا۔