ریاض (مانیترنگ ڈیسک )سعودی عدالت نے واٹس ایپ پر نازیبا میسج بھیجنے والے سابق شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنا دی۔میڈیا کے مطابق مجرم نے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ پر تضحیک آمیز اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجےتھے ۔ عدالت نے خاتون کی اپیل منظور کرلی کہ وہ مجرم کو کوڑے کھاتے دیکھنا چاہتی ہے ۔