پشاور میں 3غیرقانونی اسلحہ فیکٹریاں سیل-مالکان گرفتار

پشاور(نمائندہ امت)پشاور پولیس نے درہ آد م خیل سے متصل علاقہ میں غیر قانونی طور پر گھروں میں قائم اسلحہ ساز فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین فیکٹریاں سیل کر دیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں کارتوس اور دیگر آلات بر آمد کر لئے ۔مذکورہ گھروں میں تیار کیا جانے والے اسلحہ ملک کے دیگر شہروں کو اسمگل کیا جاتا تھا ۔اسلحہ بنانے والی مشینری اوربھاری مقدار میں بارود اور دیگر اشیا ء برآمد کرکے تینوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے تفتیش کے دوران لاکھوں کی تعداد میں کارتوس اور دیگر ایمونیشن تیار کرنے کا اعتراف کر لیا ۔مزیدتفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ متنی کی حدود میں غیر قانونی طور پرکئی گھروں میں عارضی اسلحہ فیکٹری قائم ہیں جس میں لاکھوں کی تعداد میں کارتوس اور دیگر ایمونیشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملو ث ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاگیا۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں دیگر نفری نے بانڈہ بازید خیل کے ملحقہ گاوٴں شربت خیل میں تین گھروں میں قائم غیر قانونی ایمونیشن فیکٹر یوں پر چھاپہ مار کر فیکٹریوں سے اسلحہ اور ایمونیشن بنانے والے 11 عدد پاور پریس مشین ،3 عدد خیراد مشین ،2 عدد ڈرل مشین،2عدد برمہ،1 بوری گولی سکہ اور مختلف بور کے لاکھوں کارتوس اور دیگر میٹریل برآمد کرکے تینوں فیکٹری مالکان نذر گل ولد فضل شاہ ،نبی خان ولد گلاب شاہ اورخلیل خان ولد حاجی گل ساکنان بانڈہ بازید خیل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور تین عدد پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment