غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ختم کرنے اور ضمانت دینے سے متعلق دائر درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی10لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے ۔ عدالت نے نیب حکام کو 6دسمبر کے نوٹس جاری کردیئے ۔

Comments (0)
Add Comment