انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہش مند افراد کے سہانے خواب سمندر برد ہوگئے۔ ترکی کے راستے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے والی مہاجرین کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔