ن لیگ کی جیتی ہوئی صوبائی نشست پر دھاندلی پکڑی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی جیتی ہوئی نشست پر دھاندلی پکڑی گئی، نشست چھیننے کا امکان، سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب کے حلقہ پی پی 123 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 243 ووٹ سرے سے ہی موجود نہ تھے، گنتی کا عمل دوبارہ روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 123پر ہونے والے الیکشن کے دوران پڑنے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔پی پی 123پر ہونے والے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار سید قطب علی شاہ تحریک انصاف کی سونیا بی بی کو محض 17ووٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ پی پی 123کے انتخابی نتیجے کے اعلان کے بعد سونیا بی بی کی جانب سے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کی درخواست کی گئی تھی۔سونیا بی بی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔اب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوئے دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب صرف 17ووٹوں سے کامیاب ٹھہرنے والے ن لیگ کے امیدوار کے 243 ووٹ سرے سے موجود ہی نہ تھا۔ پی پی 123کے پولنگ سٹیشن نمبر54کے ووٹوں کی گنتی کے دوران جب تھیلا کھولا گیا تو شیر کے ووٹ ہی موجود نہ تھے۔ پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کے تھیلے سے سید قطب علی شاہ کے 243ووٹ غائب تھے۔جبکہ اسی پولنگ اسٹیشن کے تھیلے میں سونیا بی بی کے 182ووٹ موجود تھے۔ صورتحال کا علم ہونے پر آر او کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل فوری روک دیا گیا۔ اس تمام صورتحال کے بعد یہ نشست ن لیگ کے ہاتھ سے جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment