خرم شیرزمان نے چپ سادھ لے لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سٹی ریلوے کالونی میں جعلی انہدامی نوٹس چسپاں کرنے کے حساس معاملے پر امت کے رابطہ کرنے پر موقف دینے کے بجائے چپ سادھ لی ۔ سٹی ریلوے کالونی میں انہدام کے جعلی نوٹس چپایں کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقے کے ووٹرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا اور امت کے متعدد بار رابطہ کرنے اور ایس ایم ایس کرنے کے باوجود خرم شیر زمان نے نہ تو کال اٹینڈ کی اور نہ ہی ایس ایم ایس کا جواب دیا۔

Comments (0)
Add Comment