ڈاؤ یونیورسٹی میں طلبہ ٹیلنٹ شو کا انعقاد

کراچی(بزنس رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ میڈیکل سائنس کی تعلیم سے وقت نکال کر کچھ تفریحی سرگرمیوں کا ہونا طلبا کے لیے مثبت ہے۔اس سے طبی تعلیم پر توجہ مرکوز رہتی ہے۔وہ ڈاؤ میڈیکل کالج سمیت ملحقہ انسٹی ٹیوٹس کے طلبا و طالبات کے مابین ٹیلنٹ شو کی تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں پرو وائس چانسلرز پروفیسر خاور سعید جمالی، پروفیسر زرناز واحد، کالج پرنسپل پروفیسر کرتار ڈوانی، پروفیسر شاہین شرافت، پروفیسر سنبل شمیم، پروفیسر مکرم علی سمیت سینئر فیکلٹی میمبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔آخر میں مختلف مقابلوں میں اول آنے والوں بسمہ فاطمہ، حسن بخاری، مریسہ انتھونی، حمزہ ، سندس، فاروق شفیع کی ٹیموں و دیگر کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment