کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ ہر یونین کمیٹی میں پارکوں کی تعمیرات عمل میں لارہے ہیں۔تمام تر سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر بلدیہ ملیر کی بہتری اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 2مسلم آباد فیملی پارک کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔یوسی چیئرمین شیر سعید ، فیصل بخاری ،ملک تاج ، معراج محمد خان و دیگر بھی موجود تھے۔