نیشنل بینک کے وفد کا دورہ ہلال احمر سوسائٹی ہیڈکوارٹر

کراچی (بزنس رپورٹر) نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں واقع پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔ پی آر سی ایس کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے وائس چیئرمین نقیب اللہ ملک، ممبر منیجنگ بورڈ ممتاز حیدر رضوی، بریگیڈئیر (ر) عبدالہادی ، قائم مقام سیکریٹری جنرل خالد بن مجید اس موقع پر موجود تھے ۔ این بی کے وفد کو پی آر سی ایس کے انسانی بھلائی کے جاری پروجیکٹس اور اقدامات سے آگاہی دی گئی۔ ڈاکٹر سعید نے کہاکہ این بی پی کا انسانی بھلائی کے کاموں میں ہلال احمر کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کی خواہش قابل تعریف عمل ہے۔ طارق جمالی نے سوسائٹی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل بینک تنظیم کے ساتھ تعاون برھائے گا۔ وفد کو ایمبولینس دکھائی گئی جسے این بی پی کی جانب سے دیئے گئے 2.5ملین روپے کے عطیے کے زریعے اپ گریڈ کی گئی تھی۔ وفد نے ریجنل بلڈ ڈونر سینٹر اور ریڈیوروم سمیت عمارت میں قائم مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ طارق جمالی نے پی آر سی ایس کی حدود میں شجرکاری مہم کے حصے کے طور پر پودا بھی لگایا۔

Comments (0)
Add Comment