حکومت پگڑی متاثرین کو قانونی تحفظ دے-حنیف موٹلانی

کراچی(پ ر)آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر حنیف موٹلانی نے کہا ہے کہ ہماری تمام ہمدردیاں پگڑی متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہماری برادری لوگوں کو بے دخل اور بیروزگار کرنے والوں کی تائید نہیں کرتی۔حکومت پگڑی متاثرین کو قانونی تحفظ دے۔وہ آل کراچی پگڑی (گڈول) ٹینینٹس ریلیف کمیٹی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس نے محمود حامد ، عثمان شریف اور محمد یوسف کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

Comments (0)
Add Comment