زائدالمیعاد گوشت کی خریداری کی تحقیقات شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زائد المیعاد گوشت ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا ں سے خریدا تھا ۔ اس بارے میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلدہی کراچی کی نواحی آبادیوں میں قائم کولڈ اسٹوریج پر بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گوشت بیرون ملک سے نہیں منگوایا تھا ، بلکہ کسی مقامی کمپنی سے سستا خریدا گیا تھا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ جانتی تھی کہ گوشت زائد المیعاد ہے ، مگر کمائی کے لالچ میں گھناؤنا فعل کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment