پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

راولپنڈی (امت نیوز) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔ دو مرحلے مکمل ہونے کے بعد پی اے ایف کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پریمیئر فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ 16 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلے دو رائونڈ مکمل ہونے کے بعد پی اے ایف کی ٹیم نے 11 میچ کھیلے، سات جیتے، تین ڈرا کھیلے اور ایک میں اسے شکست ہوئی اس طرح وہ 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کے آر ایل نے چھ میچ جیتے اور چار ڈرا کھیلے۔

Comments (0)
Add Comment