بنگلہ دیشی پولیس بی این پی کارکنان پر پل پڑی-12زخمی

ڈھاکہ(امت نیوز)بنگلا دیش میں 30دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی حدت بڑھنے لگی ہے۔ بدھ کو اپوزیشن جماعت بی این پی کے کارکنوں پر پولیس نے حملہ کر دیا۔حملے میں 12 بی این پی کارکنان اور 20پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔بی این پی کے جوابی کارکنوں نے جوابی کارروائی میں متعدد پولیس گاڑیوں ، کاروں و موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی ۔ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان مسعود الرحمن کا کہنا ہے کہ بی این پی کے کارکنوں نے پولیس کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے بی این پی امیدوار کی قیادت میں پارٹی دفتر سے نکلنے والی500کارکنوں پر مشتمل ریلی کو ٹریفک جام ہونے سے رو کا تھا کہ اسی دوران ان پر حملہ کر دیا گیا ۔بی این پی سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے پولیس کے تشدد کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی بی این پی کو 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات سے دور رکھنے کی حکومتی سازش کی کڑی ہے۔

Comments (0)
Add Comment