بالاکوٹ میںنقل مکانی کرنیوالوں کی زمنیوں پر سرکاری قبضوں کا انکشاف

بالاکوٹ(نمائندہ امت)کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی علاقوں کی قیمتی اور کمرشل زمینوں پر قبضے جمانے شروع کر دیے،ناراں میں زمینوں پر زبردستی قبضہ جمانے سے حالات کشیدہ ہو گئے،مقامی متاثرہ افراد کے مطابق اب جب کہ موسم سرما کی بارشوں اور زوروں پر برفباری کے باعث وہ زیریں علاقوں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں تو ان کی اراضیوں پر جبراً قبضہ جمایا جا رہا ہے،متاثرہ ہونیوالے افراد نے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس آف پشاور ہائیکورٹ، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کے نام دی جانے والی شکایات و درخواستوں میں تفصیلاً بتایا ہے کہ وہ سیریاں ناراں میں آباؤ اجداد سے مالک ہیں اور غریب، سفید پوش جبکہ اسی اراضی مذکورہ کے مالکان میں بیوہ خواتین اور یتیم بچے بھی شامل ہیں جن کی کفالت کا واحد ذریعہ یہی اراضی ہے جہاں وہ موسم گرما کے سیاحتی سیزن میں اپنے چھوٹے چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہو کر رزق حلال کماتے ہیں اور اپنے خاندان کی کفالت کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment