شپ اونرز کالج میں مارشل آرٹ کے مخلوط مقابلے کا نوٹس لیا جائے-جمعیت طالبات

کراچی( پ ر)اسلامی جمعیت طالبات کراچی کی ناظمہ فاریہ علیم نے کہا ہے کہ شپ اونرز کالج میں طلبہ اور طالبات کے مابین مارشل آرٹ کے مقابلے اسلامی شعائر کی کھلی خلاف ورزی اور درسگاہ کے تقدس کی پامالی ہیں۔ وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم فوری نوٹس لیں۔کالج پرنسپل سمیت دیگر منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کالجز میں ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں کی حدود و قیود کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment