کراچی (پ ر) ریلوے مزدور یونین نے جھوٹے مقدمات میں پھنسائے گئے رہنمائوں کی بریت پر معزز عدالت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یونین کے مرکزی نائب صدر مقدر زمان اورنگزیب تنولی، شیر خان، علم الدین شیخ اور عبدالرشید نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ دیگر مزدور رہنمائوں پر قائم جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات ختم کرے اور یونین سازی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدر زمان کیخلاف مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر عدالت کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر رہنما بھی جھوٹے مقدمات میں سرخرو ثابت ہونگے۔