گستاخان نبی کے تانے بانے قادیانیوں سے ملتے ہیں- مفتی امتیاز مروت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالمی مبلغ مفتی امتیاز مروت نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ملک کی سرحد سے زیادہ اہم ہے۔ ملک میں گستاخان نبی کے منظم گروہ موجود ہیں۔ جس کے انتشار کے تانے بانے قادیانیوں سے جا کر ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اتحاد علما شرقی کے تحت جامعہ حنیفیہ سعود آباد ملیر میں منعقد عظیم الیشان تحفظ ناموس مصطفیٰ کانفرنس وحسن قرآن کی محفل سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شرقی یونس بارائی، صدر اتحاد علما کراچی مولانا عبدالوحید، ضلعی صدر مولانا خالد مسعود، منتظم عربیہ سندھ نعیم اللہ منگریو، امیرزون جماعت اسلامی صہیب بلال، مولانا یامین منصوری، مولانا ابراہیم حنیف، جماعت اسلامی کے ضلعی قیم نعیم اختر، مولانا ثنا اللہ ودیگر علما مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment