کراچی (پ ر) متاثرین احسن آباد کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر10اسکیم 33دیہہ بٹی آمری گڈاپ نے وفاقی صوبائی حکومت، اعلیٰ عدلیہ اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ سوسائٹی کے پلاٹس قبضہ مافیا سے واگزار کرائے جائیں۔ متاثرین نے کہا کہ ہماری زندگی بھر کی کمائی قابضین نے ہتھیالی ہے۔ لہذا ہمیں اس مافیا سے نجات دلائی جائے، تاکہ برسوں کی بے سکونی کا خاتمہ ہو اور ہم اطمینان کا سانس لیں سکیں۔