گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ملیر میں بزم شہناز میگزین کی تقریب رونمائی

کراچی (پ ر) سابق گورنر معین الدین حیدر کی جانب سے ایڈاپٹڈ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ملیر میں ’’بزم شہناز معین الدین حیدر‘‘ میگزین کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی، جس میں کیپٹن نعمان حیدر، میجر (ر) آفتاب لودھی، سیکریٹری عالیہ، چیئرمین پرسٹن یونیورسٹی ممتاز اعوان، اسکول ہیڈز سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے ارکان اور کوآرڈینیٹر رشید گل سمیت طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں معین الدین حیدر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہر سال اسکول ہذا کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج100 فیصد ہوتے ہیں اور طالبات اے ون اور اے گریڈ میں پاس ہوئی ہیں۔ جس کا سہرا اساتذہ والدین اور ہیڈ مسٹریس کو جاتا ہے اور آج کی تقریب تقسیم انعامات میں طالبات نے خوبصورت انداز میں ٹیبلوز پیش کئے۔ اس میں اساتذہ اور والدین کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت اسکول کے پارک میں پودا لگایا۔ اس موقع پر پرسٹن یونیورسٹی کے چیئرمین نے 5 طالبات کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ لیا اور ان کو بیگ اور درسی کتابوں کے ساتھ پورے سال کا ایجوکیشن میٹریل دیا۔ بعدازاں معین الدین حیدر نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں۔ اور اسکول کو کمپیوٹر لیب کیلئے کمپیوٹر، پرنٹر، اسکینر پروجیکٹر واسٹیبلائزر، ایئرکنڈیشن اور واٹر کولر کا تحفہ دیا۔ ایڈاپٹڈ اسکولوں کیلئے جناب معین الدین حیدر صاحب نے الیکٹرک کولر اور ای سی کلاسوں کیلئے فرنیچر فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ گود لئے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی جلد پوری کی جائیگی۔

Comments (0)
Add Comment