ڈاؤ یونیورسٹی میں عالمی یوم ذیابیطس پر آگہی واک اور سیمینار

کراچی(بزنس رپورٹر)ماہرینِ امراضِ ذیابیطس نے کہا ہے کہ ذیابیطس کا علاج مہنگا اور اس کا پرہیز و احتیاط بہت آسان ہے۔مرض کو ابتدا ہی میں کنٹرول کیا جانا چاہیے۔ورزش اور غذا کے ذریعے شوگر پر قابو پایا جاسکتا ہے۔وہ ڈاؤ یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائبیٹک اینڈو کرائنولوجی میں عالمی یومِ ذیابیطس پر خطاب کررہے تھے۔مہمانِ خصوصی سردار یاسین ملک، جب کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد مہمان اعزازی تھیں۔مقررین میں پروفیسر اختر علی بلوچ، پروفیسر امبرینہ قریشی، اسسٹنٹ پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر فریال، ڈاکٹر فرید الدین، ڈاکٹر عمر خان، ڈاکٹر زرین کرن اور ڈاکٹر فرح ناز بھی شامل تھے۔سردار یاسین نے کہا کہ سرکاری سطح پر مرض پر قابو پانے کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کو 3منزلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment