واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سال کی طویل غیر حاضری کے بعد عراق جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجی جنرل کو سعودی عرب میں سفیر تعینات کردیا ہے۔ سعودی عرب میں امریکا کے آخری سفیر جوزف ویسٹ پال جنوری 2017 میں سبکدوش ہوئے تھے۔ سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر جون پال ابی زید ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں جو امریکی مرکزی کمانڈ کے سب سے زیادہ عرصے تک سربراہ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور عراق جنگ 2003 سے 2007 تک مشرق وسطیٰ میں تعینات رہے۔