بینکوں کو سائبر سکیورٹی نظام بہتر بنانے کی ایف آئی اے ہدایت

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بینکوں کو ہیکرز کے مزید حملوں سے بچاؤکے لیے اپنے سائبر سیکیورٹی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔کراچی میں 2 روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک ایف آئی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کیپٹن محمد شعیب کی سربراہی میں تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم نے مختلف بینکوں کی آئی ٹی کی ٹیم سے ملاقاتیں کیں۔یہ ملاقاتیں بینکوں پر ہونے والے ہیکرز کے حالیہ حملوں کے بعد سامنے آئیں جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں غیر قانونی طور پر رقم منتقل کی گئی تھیں۔

Comments (0)
Add Comment