کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ثقافت و نوادرات سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ فریئر ہال محفوظ قرار دی گئی جگہ ہے، جسے جسے کسی نجی ادارے کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔ سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عارف مصطفیٰ جتوئی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فریئر ہال کے ایم سی کے زیر انتظام ہے، تاریخی عمارت کسی این جی او کے حوالے نہیں کرسکتے۔