اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے193کمپنیوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سرمایہ پاکستان کمپنی کے قیام ،ڈنمارک کی عدالت کے فیصلے کے برعکس بچوں کو پاکستان بھجوانے کے معاملے پر مجسٹریٹ سطح کے افسر کو انکوائری سونپنے،ای گورننس کے لئے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء کی مرکزی سطح پر خریداری ،بیوروکریٹس کی تعیناتی ،مدت ،ترقیوں کے لئے مربوط نظام وضع کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل ،الیاس خان کو تین ماہ کے لئے قائمقام ایم ڈی پی ٹی ڈی، ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تقرری ،گندم کی فی من قمیت 1300روپے برقرار رکھنے ،50ہزار ٹن یوریا کی درآمد اوروفاق کی جانب سے میڈیا کو 23کروڑ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے۔