نواز شریف کی معمرخاتون کارکن کو پارٹی ٹکٹ فیس واپسی کی یقین دہانی

اسلام آباد(نمائندہ امت)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پرمعمرخاتون تحصیل ممبر راولپڈی میونسپل کارپوریشن آپازبیدہ نے سابق وزیر اعظم سے درخواست کی کہ ایم پی اے کی خصوصی نشست پرپارٹی ٹکٹ کیلئے انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی کے علاوہ ادھارکی رقم سے 75ہزارروپے پارٹی کو دیے اب مالی حالات سخت کسمپرسی کا شکارہیں،ٹکٹ فیس واپس کی جائے جس پر سابق وزیر اعظم نے فیس واپسی کے لیے پرویزرشیدکے ذریعے یقین دہانی کرادی۔

Comments (0)
Add Comment