اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سوڈان میں تحریک اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عالم اسلام کو سنگین عالمی سازشوں کا سامناہے ۔ مسلمان اتحاد و یکجہتی سے ہی نصرت الٰہی کے حق دار بن سکتے ہیں ۔ ناموس رسالت ؐ ہر مسلمان کا جزو ایمان ہے ۔اجتماع سے سوڈانی صدر عمر البشیر ، تحریک اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر آل زبیر الحسن اور عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔