بریگزٹ سے تھر یسامے حکومت ڈگمگا گئی – 4 وزرا مستعفی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) بریگزٹ معاہدے پر 4 وزرا کے استعفوں سے برطانوی وزیرا عظم تھریسامے کی حکومت ڈگمگاگئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاہدے کے بعد تھریسامے حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وہیں وزرا کے استعفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ روز برطانوی حکومت کے بریگزٹ کے وزیر ڈومینک راب نے استعفیٰ پیش کردیا ہے ،جبکہ ان کے ہمراہ ورک اور پنشن کی وزیر ا یستھر میکووے بھی مستعفی ہو گئیں ۔اس کے علاوہ جونیئر ناردرن آئرلینڈوزیر شائلیش وارہ ، جونئیر بریگزٹ وزیر سویلا بریور مین اور پارلیمنٹ کی پرائیویٹ سیکریٹری این میری ٹریولیان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب نے ٹویٹر پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور بریگزٹ سیکریٹری مستعفی ہو گیا ہوں۔ میں یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی حمایت نہیں کر سکتا، یہ میرے ضمیر پر بوجھ ہو گا۔ وزیراعظم کو خط میں تمام وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment