اپوزیشن نے حکومتی بیان مسترد کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے معاملے پر حکومتی بیان مسترد کردیا ہے،سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے حکومتی بیان پیش کیا جس کو اپوزیشن جماعتوں نے غیراطمینان بخش قرار دے کر مسترد کردیا اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ تین دن بعد حکومت ایوان کو معاملے سے آگاہ کیا لیکن واقعہ کے ذمہ داروں کے حوالے سے بیان میں ایک لفظ بھی نہیں تھا۔

Comments (0)
Add Comment