ایمپریس مارکیٹ کے اندر قائم 27 دکانیں بھی مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد تجاوزات عملے نے آپریشن کے گیارہویں روز ایمپریس مارکیٹ کے اندر کارروائی کرکے 27 غیر قانونی دکانوں کو مسمار کردیا ہے ۔میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔عمارت کے سامنے والے حصے کی سینڈ بلاسٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔عمارت کو محفوظ بنانے اور اس کی تزئین و آرائش کے بعد ایمپریس مارکیٹ کے چاروں دروازوں کے اطراف خوبصورت باغ بنائے جائیں گے۔مارکیٹ میں شاندار آرٹ گیلری قائم کی جائے گی۔دوسری جانب انسداد تجاوزات عملے نے طارق روڈ پر قائم ویلکم شادی ہال کو گرادیا، جو ایک سال سے غیر قانونی اراضی پر چلایا جارہا تھا۔

Comments (0)
Add Comment