انورمجیدسمیت چاروں ملزمان سے تفتیش کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے دائر حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید اور غنی مجید سے تفتیش کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ۔جمعرات کو سماعت پر ایف آئی اے پراسیکوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں مذکورہ چاروں ملزمان لانڈھی جیل میں ہیں، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مزید ریکارڈ قبضے میں لیا ہے ،انور مجید و دیگر سے 4روز میں جیل میں الگ الگ تحقیقات کیلئے اجازت دی جائے ۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ جیل کسٹڈی کے بعد مزید تفتیش کی اجازت نہیں دی جا سکتی، استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو اجازت نہ دی جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

Comments (0)
Add Comment