کشمیری مجاہدین کے پنجاب میں داخل ہونے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری جہادی تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے چھ سے سات عسکریت پسند مبینہ طور پر ہندوستانی پنجاب میں داخل ہو گئے ہیں اوروہ دہلی یا پنجاب میں کوئی بڑی کاروائی کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے ان اطلاعات کو پنجاب انٹیلی جنس کی رپورٹ قرار دیااور کہا کہ کشمیری جہادی تنظیم جیش محمد کے یہ عسکریت پسند پنجاب کے فیروز پور کے آس پاس ہو سکتے ہیں اور فی الحال پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کا فیروزپور ضلع پاکستان کی سرحد سے متصل ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ عسکریت پسند مبینہ طور پردراندازی کرکے اس علاقے میں آ چکے ہیں اور دہلی کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ عسکریت پسندبراستہ سڑک دہلی کی طرف آکر کوئی بڑی واردات سر انجام دے سکتے ہیں اور دہلی نہ پہنچنے کی حالت میں وہ پنجاب میں بھی کوئی بڑا حملہ کر سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment