برماواپس بھیجنے کےخلاف روہنگیا مسلمانوں کا بنگلہ دیش میں احتجاج

ڈھاکہ(امت نیوز)برما واپس بھیجنے کے فیصلے خلاف روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیشی کیمپ نے احتجاج کیا۔ بنگلہ دیش اور برما کے درمیان معاہدے کے تحت15 نومبر2018 سے ابتدائی طور پر2 ہزار 260 برمی مسلمانوں کو واپس برما بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ جمعرات کو انچی پارانگ کیمپ میں سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں نے مظاہرہ کیا اور انصاف، تحفظ اور شہریت ملے بغیر واپسی سے انکار کردیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برما اور بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو رخائن واپس بھیجنے کا پروگرام ترک کریں، خواتین، مرد اور بچوں کو برمی فوج کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔اقوام متحدہ نے بھی کہا ہے کہ مسلمان دوبارہ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور دیگر مظالم کی زد میں آسکتے ہیں۔ عالمی دباؤ کے بعدبنگلہ دیش نے کہا ہے کہ صرف وہ مہاجرین جو برما لوٹنے کے خواہاں ہیں انھیں ہی واپس بھیجا جائے گا۔دوسری جانب کھٹمنڈو میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے برمی رہنما آنگ سانگ سوچی سے ملاقات میں باور کرایا ہے کہ روہنگیامسلمانوں پر ظلم ناقابل معافی ہے۔

Comments (0)
Add Comment