آئی ایم ایف – پاکستان کو ٹیکس وصولی اہداف بڑھانے سمیت 5 مطالبات پیش

اسلام آ باد ( نمائندہ امت) آئی ایم ایف نے ‏پاکستان سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف بڑھانے کی ضرورت ، نجکاری پروگرام پر موثر طریقے سے عمل درآمد ،نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری یا ان میں اصلاحات ،توانائی سیکٹرمیں بھی اصلاحات کا مطالبہ‏پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات ,بجلی کی تقسیم و ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے ، ‏نیپرا کی طرف سے کیے جانے والے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اور ‏مالی خسارہ کم کرنے کیلیے اقدامات کا مطالبے کئے ہیں ‏پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 22نومبر کو مکمل ہو جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سےنیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کے وفد نے نیپرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،جہاں نیپرا حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفد کو پاور سیکٹر کی تازہ ترین صورتحال اور ریگولیٹری امور پر بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور پاور سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ذرائع کے مطابق وفد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات جی وصولی کی شرح بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کیا۔ آئی ایم ایف کے وفد نے اتھارٹی کو تجویز دی کہ گردشی قرضے کی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں پاور کمپنیوں کے منافع کی شرح کم کی جاے اور بجلی کے ترسیلی اور تقسیم کے نقصانات کم کئے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment