نواب شاہ (نمائندہ امت) نواب شاہ میں شراب خانہ کھولنے سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ طویل احتجاج کے بعد شراب خانے کو بند کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ احتجاج اور مظاہرے کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کے سامنے قائم شراب خانہ کو بند کرایا تھا لیکن ماہ ربیع الاول میں بند کرایا جانے والا شراب خانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نواب شاہ کے ضلعی امیر جماعت اسلامی سرور احمد قریشی نے شراب خانہ دوبارہ کھولے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنجان آبادی والے علاقے میں شراب خانہ کھلنے سے نوجوان نسل گمراہی کی جانب گامزن ہوسکتی ہے اور ماہ ربیع الاول ک مہینے میں شراب خانہ کھلوانا ضلعی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی بہت سے سوالات کو جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شراب خانے کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاجی مہم شروع کرے گی۔